ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی اور وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو امریکی حکومت کی طرف سے مالی امداد فراہم کرنے والی دو میڈیا تنظیمیں ہیں۔وہ ارب پتی، ایلون مسک جو ٹرمپ انتظامیہ میں ایک بااثر شخصیت بن چکے ہیں یہ تبصرہ امریکی صدارتی ایلچی برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینل کی ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں کی جس نے دونوں میڈیا تنظیموں پر تنقید کی تھی . گرینل نے 9 فروری کو ایکس پر لکھا کہ ریڈیو فری یورپ اور وائس آف امریکہ وہ میڈیا آؤٹ لیٹس ہیں جو امریکی ٹیکس دہندگان کےزریعے چلتی ہیں یہ سرکاری میڈیا ہے جو بائیں بازو کے کارکنوں سے بھرا ہوا ہے انہوں نے ایکس پوسٹ پر مزید لکھا کہ ہ ماضی کی یادگار ہیں اب ہمیں سرکاری فنڈ پر چلنے والے ذرائع ابلاغ کی ضرورت نہیں ہے. ایلون مسک نے خصوصی ایلچی کے تبصروں سے اتفاق کرتے ہوئے اسے ری ٹویٹ کیا ہے . ایلون مسک نے کہاکہ یورپ اب آزاد ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کی کوئی نہیں سنتا۔ یہ صرف بنیاد پرست بائیں بازو کے پاگل لوگ ہیں جو امریکی ٹیکس دہندگان کے ایک بلین ڈالر سال کو جلاتے ہوئے خود سے بات کرتے ہیں۔انہوں نے ایکس پر لکھا ہے کہ ہاں انہیں بند کرو .واضح رہے کہ دونوں میڈیا تنظیمیں امریکی کانگریس سے امریکی ایجنسی برائے عالمی میڈیا کے ذریعے فنڈنگ حاصل کرتی ہیں 