ایلون مسک کی پنجابی گرل فرینڈ کے ساتھ مودی سے ملاقات

دنیا کے سب سے بڑے صنعت کار اور امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ایلون مسک جب واشنگٹن کے بلیئر ہاؤس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے گئے تو وہ اپنی گرل فرینڈ شیون اور اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ تھے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فخریہ انداز میں ایکس کے سوشل میڈیا اکاؤینٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ مسک کی گرل فرینڈ کون ہے وہ ایک پنجابی ہیں اور ہندوستان سے خاص تعلق رکھتی ہیں مودی نے اس ملاقات کی تصاویر بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیں ہیں واضح‌رہے کہ شیون زیلیس ایلون مسک کی 39 سالہ پارٹنر اور گرل فرینڈ ہیں۔ ان کی والدہ پنجابی ہیں اور ان کانام شادرا ہے۔ وہ پنجاب سے کینیڈا گئی تھیں جبکہ ان کے والد کینیڈین ہیں۔ایلون اور شیون کبھی ڈیٹ نہیں کرتے تھے تاہم یہ حقیقت ہے کہ مسک ہمیشہ کسی بھی اہم موقع پر شیون کو اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں جو ان کے تعلقات کی قربت کو ظاہر کرتا ہے۔جس طرح مسک اپنے پارٹنر کے ساتھ مودی سے ملاقات کے لیے گئے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ ان کے بہت قریب ہے۔شیون کو کبھی بھی باضابطہ طور پر مسک نے اپنی گرل فرینڈ نہیں کہا اور دونوں کے تعلقات ہمیشہ سوالات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔شیون نیورلنک کی ڈائریکٹر بھی ہیں

Elon Musk meets Modi with his Punjabi girlfriend

اپنا تبصرہ لکھیں