ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے کے الیکڑک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردی سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر صدیقی کا کہنا تھاکہ کے الیکٹرک بجلی فراہم نہیں کر پا رہی. بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود لاکھوں روپے کے بلز بھیجے جا رہے ہیں.نہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں.عامر صدیقی کا کہنا تھا کہ درخواست کا اصل مقصد ہے کہ کے الیکٹرک اس ملک سے اربوں ڈالر کما چکا ہے،، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھی لاکھوں کے بل آرہے ہیں.درخواست میں صوبائی سیکریٹری خزانہ، کے الیکٹرک و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔