ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا دوسری شادی کا فیصلہ

ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ لورین سانچیز نے 2018 میں جیف بیزوس کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تھی اورجولائی 2019 میں بیزوس کی اپنی پہلی بیوی میکنزی سکاٹ سے طلاق کے بعد اپنی محبت کا باضابطہ اعلان کیا تھا.ارب پتی بیزوس نے 2023 میں اپنے سپر یاٹ پر یورپ کے سفر کے دوران سانچیز کو پروپوز کیااور اگلے ہی دن سانچیز کو ایک بڑی ہیرے کی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا جس کی مالیت تقریباً ڈھائی ملین ڈالر تھی۔لورین سانچیز 1969 میں امریکی شہر البوکرکی میں پیدا ہوئیں وہ ایک سابق براڈکاسٹ جرنلسٹ ہیں جنہوں نے بطور انٹرٹینمنٹ رپورٹر اور نیوز اینکر کام کیا۔اس سے قبل سانچیزنے ہالی ووڈ ایجنٹ پیٹرک وائٹسل سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ایلا اور ایون ہیں اس کے علاوہ سابق این ایف ایل کھلاڑی ٹونی گونزالیز سے بھی ان کا ایک 23 سالہ بیٹا بھی ہے۔یہ شادی منگنی کے دو سال بعد ہو رہی ہے دونوں نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی اس سے قبل 61 سالہ بیزوس اور 55 سالہ سانچیز نے اپنی سابقہ شادیوں کا اختتام 2019 اور 2023 میں کیا تھا۔جوڑا اپنی شادی جیف بیزوس کے لگژری 500 ملین ڈالر کے سپریاٹ کورو پر کرے گا جو اٹلی کے ساحل کے قریب موجود ہو گا ا اس مقام کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ وہی جگہ ہے جہاں بیزوس نے سانچیز کو پروپوز کیا تھا اور بعد میں منگنی کی تقریب بھی یہیں منعقدکی تھی۔

Amazon founder Jeff Bezos decides to marry again

اپنا تبصرہ لکھیں