بانی ایم کیو ایم الطاف حسین شدید علیل. لندن کے اسپتال میں زیر علاج

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین شدید علیل ہیں اور لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں .لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیزآبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں انہوں نے عوام سے ایم کیو ایم کے بانی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔ایم کیو ایم رہنما قاسم علی رضا کے مطابق آج اسپتال میں ڈاکٹروں نے الطاف حسین کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ تجویز کیے جن میں ‏بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی، سی ٹی اسکین، ایکسرےاور الٹرا ساؤنڈ شامل ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ادویات کے علاوہ خون بھی چڑھایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ملکی اوربین الاقوامی صورتحال، لندن میں متعدد مقدمات اور شدید مالی مشکلات کی وجہ سے طویل عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

MQM founder Altaf Hussain seriously ill. Under treatment in London hospital

اپنا تبصرہ لکھیں