برطانیہ کا دنیا کے صف اول کے ماہرین کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صفِ اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ اسٹارمر کی قیادت میں قائم گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے اقدامات پر کام کر رہی ہے جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ میں راغب کیا جا سکے تاکہ معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویزا فیس کو صفر تک کم کرنے کا منصوبہ ان افراد کے لیے ہے جو دنیا کی 5 بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں یا جنہوں نے باوقار انعامات جیتے ہیں۔یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ نے اتوار سے نئی H-1B ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو عام طور پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔فی الوقت برطانیہ میں گلوبل ٹیلنٹ ویزا کے لیے درخواست فیستقریباً 3 لاکھ پاکستانی روپےے اور شریک حیات یا بچوں کے لیے بھی یہی فیس لاگو ہوتی ہے۔

برطانیہ کا دنیا کے صف اول کے ماہرین کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور

اپنا تبصرہ لکھیں