بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا زبردست انداز میں مؤقف اجاگر کرنے پر اعزاز دیا گیا بلاول نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرکے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن کا بیانیہ پیش کیا تھا۔یاد رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے بھرپور مؤقف سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ لکھیں