بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔ لیویز حکام کے مطابق بھائیوں نے حاملہ بہن اور بہنوئی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا۔قتل ہونے والی خاتون بینظیر کوئٹہ سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ ان کے شوہر شعیب کا تعلق پنجگور کے علاقے چتکان سے تھا۔ دونوں نے سات برس قبل اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی تھی۔ شادی خاندان کی مرضی کے خلاف ہوئی تھی مگر پھر کچھ عرصہ پہلے خاندان والوں نے بظاہر صلح کا ہاتھ بڑھایا۔پولیس کے مطابق دونوں کو کوئٹہ ایک دعوت کے بہانے بلایا گیا تھا۔ شعیب اپنی بیوی اور بھائی کے ہمراہ پنجگور سے روانہ ہوا اور رات لکپاس کے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔ صبح کے وقت مقتولہ کے بھائیوں نے فون کرکے ان کی لوکیشن حاصل کی اور ہوٹل پہنچ کر دونوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔شعیب اور بینظیر کے چھ اور تین سالہ دو معصوم بچے ہیں اور بینظیر اس وقت حاملہ بھی تھیں ایس ایچ او لیویز پیر جان کا کہنا ہے کہ دونوں کے دو بچے بھی ہیں جنہیں وہ اپنے ساتھ نہیں لائے تھے بلکہ انہیں وہ پنجگور میں شعیب کے بھائی کے گھر پر چھوڑ آئے تھے انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل دونوں خاندانوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی بے نظیر پانچ ماہ کی حاملہ تھیں اور ان کے دو کمسن بچے جن کی عمریں 6 اور 3 سال ہیں لیویز نے مقتولہ کے بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
