بھارت کے شہر اجمیر میں شدید بارشیں ریکارڈ ہو رہی ہیں جس کے سبب پانی سیلابی ریلوں کی شکل اختیار کر رہا ہے۔سیلابی ریلہ اجمیر میں قائم خواجہ غریب نواز درگاہ کے اطراف میں بھی دیکھنے میں آیا ریلے کی زد میں درگاہ میں آنے والے زائرین بھی آئے جنہیں قریب موجود دکانداروں نے بچانے کی کوشش کی۔مقامی افراد اور دکاندار زائرین کو بہنے سے بچانے میں کامیاب رہے جبکہ درگاہ پر آئے ہوئے ایک شخص کو ہوٹل کے عملے نے ریسکیو کیا جس کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں زائر کو بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کی وجہ سے بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے جبکہ بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں اور مختلف حادثات میں کئی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی جارہی ہے۔
