بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی اس طرح چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے آخری گروپ میچ میں بھارت گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا۔چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے بارہویں اور آخری میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 3 اوورز میں 205 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے شبھمن گل 2 روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.250 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 46 ویں اوور میں205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 81 رنز بناکر نمایاں رہے انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ مچل سینٹنر نے28، ول ینگ نے 22 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس میچ کے بعد اب پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

India beat New Zealand to seal their third consecutive victory

اپنا تبصرہ لکھیں