بھارت کا مسلسل انکار .ٹرمپ نےایک بار پھر جنک بندی کا سہرا پھر اپنے سر لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت لڑائی ختم کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔ انہوں نے جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس معاملے کو تجارت کے ذریعے حل کیا ہم پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کرنے جارہے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقی صدر سے ملاقات میں کہا تجارت کا استعمال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کا مسئلہ حل کیا۔ امریکی صدر نے پاکستانیوں کی خوب تعریفیں بھی کیں، کہا پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں ان کے لیڈر بھی عظیم ہیں۔ بھارت میں میرا دوست مودی ہے۔ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔

India’s continued denial. Trump once again takes credit for the blockade.

اپنا تبصرہ لکھیں