بھارت کاایکس کو خبررساں اداروں اورنامور صارفین کے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنےکا حکم

بھارتی حکومت نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی انتظامیہ کو 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا گیا.سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق بھارتی حکم نامے میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں اور نامور صارف کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہناہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 8 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت ملی ہے۔بھارتی حکومت نے 8 ہزار اکاؤنٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی ہے. ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کو بند کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہم تمام تر قانونی راستے تلاش کر رہے ہیں صارفین کو بھی مشورہ ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔ایکس انتظامیہ کے مطابق بھارت نے یہ نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بھارتی احکامات میں مواد کی وضاحت اور قانونی جواز فراہم نہیں کیا۔

India orders X to close 8,000 accounts of news agencies and prominent users

اپنا تبصرہ لکھیں