بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ وہ محب الوطن ہیں لیکن بھارتی حکومت جس انداز کی حب الوطنی چاہتی ہے وہ اس انداز میں نہیں کرتے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ بھارت میں سسٹم کے خلاف آواز اٹھانے اور کاکروچ جنتا پارٹی بنانے پر انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا جس پر انہیں شدید تکلیف ہوئی.ابھیجیت دیپکے کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکا سے بھارت واپس جائیں گے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ محب الوطن ہیں۔ وہ امریکا میں ایک بھارتی طالب علم کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ رہ رہے تھے۔