ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے جس پر بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ہے۔سیکورٹی ذ رائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں نو مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے .پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے جس پاک فوج نے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا۔پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
