تحریک انصاف کا احتجاج ،کے پی کے ریسکیو کی 17گاڑیاں ضبط .64ریسکیو اہلکار اورپولیس کے 24اہلکاروں کو بھی گرفتار

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل کے پی کے کی ریسکیو کی 17گاڑیاں قبضے میں لے لیں،جبکہ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے کے پی کے کے 64ریسکیو اہلکار بھی گرفتار کیے گئےاور کے پی کے پولیس کے 24اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جبکہ ٹی ایم اے پشاور کے 8اہلکار بھی گرفتار کیے گئےہیں ،ریسکیو گاڑیاں پنجاب میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے لائی گئی تھیں قبضے میں لی گئی گاڑیوں میں 3واٹر بوذر اور ایک کرین اور ریسکیو گاڑیوں میں 6ایمبولینس، 7فائر ٹینڈرز شامل شامل ہے.یہ ریسکیو گاڑیاں مردان، چارسدہ،پشاور ، باجوڑ، دیر ، سوات اور صوابی سے منگوائی گئی تھیں تمام ریسکیو گاڑیوں اور عملے نے اسلام آباد کی حدود میں رکاوٹوں کو ہٹایا.ریسکیو کی گاڑیاں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آئی تھیں. یہ ریسکیو گاڑیاں پنجاب داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے لائی گئی تھیں

اپنا تبصرہ لکھیں