انقرہ میں دہشت گردی،5افراد جاں بحق،22زخمی

ترکیہ کے شہر انقرہ کے مضافات میں ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز توساس کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں پانچ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوئے۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے ترک وزارت داخلہ کے مطابق مرنے والوں میں توساس کے چار ملازمین اور ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہے جس نے حملہ آوروں کو ایرواسپیس انڈسٹریز تک پہنچایا تھا ترک وزیر دفاع نے کرد ورکرز پارٹی پر دہشتگردی کاالزام لگادیا حملہ اس وقت ہوا جب استنبول میں دفاعی اور ایرو اسپیس سے متعلق بڑی تجارتی نمائش جاری تھی طوساس ترکیہ کی اہم ترین دفاعی اور ہوا بازی کمپنیوں میں سے ایک ہے، یہ دیگر ساز و سامان اور آلات کے علاوہ ملک کا پہلا قومی جنگی طیارہ کان بھی تیار کرتی ہےترک وزیر دفاع نے الزام لگایا ہے کہ حملے کے پیچھے عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کا ہاتھ ہوسکتا ہے جسے ترکیہ، یورپی یونین اور امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے.سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں اس لمحے کو دکھایا گیا جب توساس ہیڈکوارٹر میں دھماکے کے بعد مسلح شخص پارکنگ لاٹ میں بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے.ویڈیو میں ایک خاتون حملہ آور اور ساتھی کو بیک بیگ پہنے اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے داخلی دروازے کے قریب آتے ہوئے دکھایا گیا ہے.حملہ آوروں نے ٹیکسی سے اترتے ہی پہلے دھماکا کیا اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہے.اسپیشل فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور سمیت ٹیکسی ڈرائیور بھی مارا گیا بعد ازاں ۔۔ترک فضائیہ کی شام اور عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے تیس اہداف کو نشانہ بنایا

اپنا تبصرہ لکھیں