تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا

ڈیفنس میں بااثر شخص کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت میں نے ملزمان کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں متاثرہ نوجوان سدھیر نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے اسے معاف کیا اور بیان دیا کہ عدالت جو چاہے فیصلہ کرے۔جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی پولیس کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان میں سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی شامل تھے۔متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا۔ سماعت کے دوران نوجوان سدھیر نے کہا کہ میری غلطی تھی میری موٹر سائیکل کار سے ٹکرائی مجھے کوئی اعتراض نہیں عدالت جو فیصلہ کرے میں نے ملزمان کو معاف کردیا ہے اور میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔تاہم سرکاری وکیل عرفانہ قادری نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اورعورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں۔ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار مقامی کمپنی کا سربراہ سلمان فاروقی طیش میں آگیا تھا اور موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہیں آیا تھا۔

Young motorcyclist who was assaulted forgives the accused

اپنا تبصرہ لکھیں