تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ. 6 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں جا گرا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح 8 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا ہے طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔

Police plane crashes in Thailand, 6 dead

اپنا تبصرہ لکھیں