پاکستان کے معروف اداکار گلوکار اور میزبان فخر عالم نے اپنے ساتھی میزبان وسیم اکرم کو اپنی ایک نئی ذمہ داری سونپ دی ہے جو کرکٹ سے ہٹ کر ان کی حجامت کی ہے۔فخر عالم سابق کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر شائقین کے انتہائی مقبول اسپورٹس شو دی پویلین کی میزبانی کرتے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے .جس میں میں فخر عالم چہرے پر شیونگ کریم لگائے ہوئے اور کاندھے پر تولیہ ڈالے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ بالکونی میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔اپنے روائتی مزاحیہ انداز میں کیپشن دیتے ہوئے فخر عالم نے لکھا بوائز میرے شیو کرنے کا وقت قریب آ گیا ہے وسیم اکرم! تھوری مدد کریں پلیز وقار یونس بلیڈ کہاں ہے آؤ مل کر تیار ہو جائیں تیرا نائی میرا نائی وسیم بھائی وسیم بھائی.