جامعہ کراچی کی طلبہ پوائنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ واقعہ منگل دوپہر کے وقت پیش آیا جب جامعہ کراچی کی پوائنٹ گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی جس سے گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔گولی لگنے سے پوائنٹ کا سامنے والا شیشہ ایک کونے سے کریک ہوا تاہم گاڑی میں سوار کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب پوائنٹ کے ڈرائیور اور ایک کار سوار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد کار سوار نے فائرنگ کردی .واقعے کی اطلاع تھانہ مبینہ ٹاؤن کو رات کو دی گئی جس پر پولیس نے تحقیات شروع کردی .
