جان بخشی کے لئے سلمان خان سے پانچ کروڑ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

بھارٹی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی کے نام پر 5 کروڑ کا معاوضہ مانگنے اور سیلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیا دینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا .سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو جمشیدپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر بالی وڈ اداکار کو دھمکاتا تھا اور اس نے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا.ابتدائی طور پر 18 اکتوبر کو ملزم نے ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کے نمبر پر دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا جس کے بعد رواں ماہ کی 21 تاریخ کو ممبئی پولیس کو ملزم کے پیغام میں معافی نامہ بھی موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا کہ یہ پیغام غلطی سے بھیجا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیغام بھیجنے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ لارنس بشنوئی گروہ کے قریب ہے جب کہ اس نے بھتہ نہ دینے پر سلمان خان کی جان کو لاحق خطرے سے بھی خبردار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں