جاپان کے روایتی ریستوران ازاکایا میں گاہکوں کو چہرے پر تھپڑ مارنے کی سروس بند کر دی . ایک گاہک کے زخمی ہونے کی شکایت موصول ہونے اور ریسٹورنٹ چین کی ساکھ کو دھچکا لگنے کے خدشے کے بعد یہ سروس بند کی گئی ہے . صارفین کو 500 ین میں ویٹریس جسے مقامی طور پر بِنتا کے نام سے جانا جاتا ہے، کو گاہکوں کے چہرے پر زور سے تھپڑ رسید کرنے کی اجازت دی جاتی تھی۔ابتدا میں یہ سروس کھانے کے بعد شراب سے مدہوش گاہکوں کو ہوش میں لانے کے لیے شروع کی گئی تھی لیکن یہ روایت مخصوص حلقوں میں بطور تفریح مقبول ہو گئی۔سوشل میڈیا ویڈیوز میں یہ نظارے دیکھنے والوں کو اس بات پر تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا گیا کہ وہ ان گاہکوں کی پذیرائی کر رہے ہیں جنہوں نے تھپڑ برداشت کیے تاہم ایک گاہک کی جانب سے زخمی ہونے کی شکایت نے آخرکار معاملے کو ختم کر دیا۔ریستوران نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا فی الحال ہم تھپڑ مارنے کی سروس فراہم نہیں کرتے۔ ہم حاصل ہونے والی توجہ کی قدر کرتے ہیں لیکن ہم ایسے گاہکوں کی میزبانی نہیں کر سکتےجن کا مقصد تھپڑ کھانا ہو۔یہ ریسٹورنٹ اپنی سستی بیئر اور چکن ونگز کے لیے مشہور ہے.