جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں کرسمس مارکیٹ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور اسی سے زائد افراد زخمی ہوگئےجرمن پولیس کے مطابق کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر کار چڑھانے کے واقعے میں کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کرسمس مارکیٹ بند کردی گئی اور ایمرجنسی سروسز موقع پر موجود ہیں۔ پولیس نے غیرملکی ڈاکٹرکوحراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق ملزم دوہزارچھ سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا۔ علاقے کو سیل کرکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر کار چڑھانے کے واقعے نے بدترین خدشات کا جنم دیا ہے .عوام کو کرسمس بازاروں میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ فرانسیسی صدرکا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پرحملے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔