کراچی کے جناح اسپتال میں کانگو کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹرز کا نگو کا شکار ہوگئے۔جناح اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر عمر اورڈاکٹرذوالقرنین کو علامات کانگو والی ہیں ایک ڈاکٹر کو جناح اسپتال آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا ہے دوسرے ڈاکٹر کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے بطابق جناح اسپتال کے 2 ہاؤس آفیسرز نے گزشتہ ہفتے کانگو کے مریض کو طبی سہولیات فراہم کی تھیں۔ذرائع کاکہنا ہےکہ کانگو کا مریض 19 جون کو دوران علاج سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں انتقال کرگیا تھا۔اس حوالے سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو تیزبخار اور پیٹ میں تکلیف کی شکایات ہیں ایک ہاؤس آفیسر اپنے گھر جب کہ دوسرا جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں آئیسولیٹ ہے۔ دونوں ڈاکٹروں میں مریض کو طبی امداد دینے کے اگلے روز ہی علامات ظاہر ہوگئی تھیں دونوں ڈاکٹروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے لیب بھیجے ہیں جن کی کانگو وائرس سے متعلق رپورٹ پیر کو موصول ہوگی۔
