آسٹریلیا کی عدالت نے بھارتی کمیونٹی لیڈر بلیش دھانکھر کو متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور سنگین جرائم میں ملوث پائے جانے پر 40 سال قید کی سزا سنا دی .بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 43 سالہ دھانکھر جو ہریانہ سے تعلق رکھتا ہے بھارتی بی جے پی کے سیٹلائٹ گروپ کے بانی اور ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے ترجمان کے طور پر بھی سرگرم رہا ہے اس نے نوکری کے جعلی اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی پانچ خواتین کو نشہ آور دوائیں دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دھانکھر اپنے متاثرین کو درجہ بندی کرتا تھا اور زیادتی کے مناظر ریکارڈ بھی کرتا تھا۔ زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کی عمریں 21 سے 27 سال کے درمیان تھیں اور ان میں سے اکثر حملے کے وقت بے ہوش یا نشہ آور ادویات کے زیر اثر تھیں. 2023 میں بھی عدالت نے دھانکھر کو 39 سنگین جرائم میں مجرم قرار دیا جن میں 13 ریپ کے واقعات شامل تھے