جنگ بندی سے پہلے ایک اور ایرانی سائنسدان اسرائیلی حملے کا ہدف بن گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی ایٹمی سائنسدان محمد رضا صدیقی گزشتہ رات اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ایرانی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کایرانی ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدان محمد رضا صدیقی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ تہران کے وسطی علاقے میں واقع فردوسی اور ولی عصر کی اہم سڑکوں کے قریب کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ خاص طور پر صدیقی صابر کو نشانہ بنا کر کیا گیا جو ایران کے جوہری پروگرام کے اہم سائنسدانوں میں شمار ہوتے تھے۔12 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل نے 17 ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کیا۔
