حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق ہوگئی حزب اللہ کے مطابق حسن نصر اللہ جنوبی بیروت میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بھی ان کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا ۔ترجمان حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمتی جنگ جاری رہے گی