حملہ آور جارحانہ تھا گھر سے ایک چیز تک نہ اٹھائی. کرینہ کپور

کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ حملہ آور انتہائی جارحانہ انداز میں تھا . لیکن اس باوجود انہوں نے گھر سے کوئی چیز تک نہ اٹھائی.ان کا کہنا تھا کہ گھر میں زیورات سمیت دیگر قیمتی چیزیں موجود تھیں. جنہیں حملہ آور آسانی سے اٹھا سکتا تھا لیکن اس نے کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے 17 جنوری کو اپنی رہائش گاہ پر پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا. اس دوران پولیس کے اعلیٰ افسران وہاں موجود تھے۔پولیس نے سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد گزشتہ تین میں ان کے ملازمین اور بیوی کرینہ کپور سمیت مجموعی طور پر 30 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں . تاہم تاحال پولیس کو کوئی کامیابی نہیں ملی.پولیس نے اداکار پر حملے کی تفتیش اور حملہ آور کی گرفتاری کے لیے جاسوس افسران کی ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 20 سے زائد ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں لیکن اس باوجود پولیس کو تین دن میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔اداکارہ کا کہنا تھا حملے کے بعد وہ بچوں سمیت حفاظت کی خاطر بہن کرشما کپور کے گھر چلی گئیں جو کہ ان کے گھر سے بالائی منزل پررھتی ہیں .سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو سے حملہ کردیا تھا. جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں