حمیرا نہ کرایہ بڑھا رہی تھی نہ ہی فلیٹ خالی کر رہی تھیں ۔ فلیٹ کے مالک کا بیان

اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ کے مالک میر واعظ کا کہنا ہے کہ حمیرا سے میری بات واٹس ایپ پر ہو تی تھی مئی 2024 میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا تھا اور وہ کرایہ بڑھا رہی تھی نہ ہی فلیٹ خالی کر رہی تھیں فلیٹ کے مالک میر واعظ کا کہنا تھا کہ 2018ء دسمبر میں فلیٹ حمیرا کو 40 ہزار کرائے پر دیا تھا 2019ء میں معاہدہ ختم ہو رہا تھا اور کرایہ بھی بڑھانا تھا حمیرا اصغر کو معاہدے کی تجدید اور کرائے بڑھانے کا 2 سے 3 بار کہا حمیرا اصغر مسلسل رابطے میں نہیں آرہی تھیں فلیٹ مالک کا کہناتھا کہ حمیرا کو فلیٹ خالی کرنےکا کہا تو انہوں نے انکار کر دیا تھا 2021ءمیں کیس داخل کیا کیس چلتا رہاحمیرا نوٹس وصول نہیں کرتی تھی 2023ءستمبر میں عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا عدالت سےفیصلہ آنے کے باوجود حمیرا نے نہ فلیٹ خالی کیا نہ کرایہ بڑھایا حمیرا اصغر سے میری واٹس ایپ پر ہی بات ہوتی تھی وہ کرایہ بھیجنے کے بعد اسکرین شارٹ شیئر کر دیتی تھیں 2024ء مئی میں حمیرا نے آخری بار فلیٹ کا کرایہ ادا کیا۔حمیراصغر کے پڑوسیوں سے جھگڑے کی 2 شکایات ملیں وہ فلیٹ کا مینٹینس ادانہیں کررہی تھی جھگڑا بھی کرتی تھیں انہوں نے کہا کہ 2سے3ماہ انتظار کے بعد میں نے دوبارہ سول کورٹ سے رابطہ کیا 8نوماہ بعد سول کورٹ کا فیصلہ آیا 8جولائی کومجسٹریٹ کے ساتھ فلیٹ پہنچے تو لاش ملی۔

Humaira was neither increasing the rent nor vacating the flat. Statement of the flat owner

اپنا تبصرہ لکھیں