پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی کے بعد 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔