حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سالہ بچہ شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

حیدر آباد میں 7 سالہ کم سن بچہ محلے میں کھیلنے سے منع کرنے کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا اور 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق کھیلنے سےمنع کرنے پر حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑا کا بچہ خواتین کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑہ کا رہائشی 7 سالہ ایاز صدیقی سخی پیر تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔بچے کا کہنا تھا کہ اسے 2 خواتین رانیہ اور مونی محلے کی گلیوں میں کھیلنے نہیں دیتی اور انہیں بھگا دیتی ہیں درخواست گزار بچےنے کہا کہاپنےگھر کی گلی میں نہ کھیلیں تو کہاں جائیں۔ایس ایچ او سخی پیر پولیس اسٹیشن کا کہنا ہے کہ کمسن بچےکی شکایت کے ازالے کےلیے پولیس افسر کو پابندکردیا ہے۔ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

7-year-old boy reaches police station after being banned from playing in the street in Hyderabad

اپنا تبصرہ لکھیں