خراب انگریزی کی وجہ سے میرا پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی لگی تھی .والدہ کا انکشاف

میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ میرا کو لندن میں امیگریشن والوں کی انگریزی سمجھ نہیں آئی تھی اور نہ انھیں میرا کی انگریزی سمجھ آئی والدہ کا نام غلط بنانے اور ٹرانزٹ کی جگہ ٹرانزیکشن بولنے پر امیگریشن حکام نے میرا کو لندن سے واپس کردیا تھا۔امیگریشن حکام نے میرا پر 10 برس تک برطانیہ داخلے پر بھی پابندی کردی تھی اب یہ مدت ختم ہو چکی ہے۔.میرا کی والدہ نے بتایا کہ برطانوی ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ میرا کو ویزا جاری کیا جائے میرا کو لندن میں امیگریشن والوں کی انگریزی سمجھ نہیں آئی تھی اور نہ انھیں میرا کی بات سمجھ آئی تھی انہوں نے بتایا کہ میرا سے جب امیگریشن آفیسر نے سوالات کیے تو وہ زبان کی رکاوٹ کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں سکیں۔شفقت زہرہ نے مزید بتایا کہ میرا آرٹسٹ ہے.اس کا لندن آنا ضروری ہے اس کی نئی فلم میں لندن کے سین فلمبند کرنا ضروری ہیں یہ 10 برس پرانی بات ہے اب تو میرا بہت اچھی انگریزی بولتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کئی انویسٹرز میرا کے ساتھ نئے پروجیکٹس شروع کرنا چاہ رہے ہیں میرا کی کمپنی ڈرامے اور فلمیں بنارہی ہیں اور شان کے ساتھ بھی فلم بنارہی ہیں.واضح رہے کہ میرا کی چھوٹی بہن جرمنی میں رہتی ہیں جب کہ سب سے چھوٹی بہن لندن میں بطور وکیل کام کر رہی ہیں۔ ان کی والدہ بھی زیادہ تر لندن میں مقیم رہی ہیں.

Banned from entering UK for 10 years due to poor English, mother reveals

اپنا تبصرہ لکھیں