خواتین کی تاریخی پرواز کے دوران خلاء اور زمین پر واپسی کے جذباتی لمحات

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین کی خلاء کی تاریخی پرواز کے دوران اور زمین پر واپسی کے جذباتی لمحات دیکھنے میں آئے۔زمین پر واپسی کے بعد کیپسول سے باہر آتے ہی کیٹی پیری جذبات سے مغلوب ہو گئیں۔ ان کے ہاتھ میں ایک گلابی پھول تھا جو اُن کی بیٹی ڈیزی کے نام پر تھا۔ باہر نکلتے ہی کیٹی نے پہلے اُس پھول کو چوما اور پھر زمین کو بوسہ دیا۔کیٹی پیری اپنے ساتھ خلاء میں ڈیزی نامی پھول لے کر گئی تھیں واپسی پر انہوں نے زمین کو چومتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ تجربہ مجھے یہ سمجھا گیا کہ میرے اندر کتنی محبت ہے اور میں کتنا پیار بانٹ سکتی ہوں۔اس مشن میں کیٹی پیری کے ساتھ پانچ دیگر نمایاں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ جن میں لورین سانچیز، عائشہ بو سابق ناسا ایرو اسپیس انجینئر اور راکٹ سائنسدان ، کیرین فلن فلم پروڈیوسر ، آمنڈا نگوین سائنسدان سماجی کارکن، اور نوبل انعام کی نامزد امیدوار اور گیل کنگ سی بی ایس اینکر شامل ہیں۔لورین سانچیز سب سے پہلے کیپسول سے باہر آئیں اور اپنے منگیتر جیف بیزوس کو گلے لگایا۔اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ہنستے ہوئے کہا مجھے واپس آنا ہی تھا کیونکہ میری شادی ہونی ہے۔ قبل ازیں خلاء میں مائیکرو گریوٹی کے دوران جب تمام خواتین نے سیٹ بیلٹس کھول کر خلا میں بے وزنی کا احساس محسوس کیا تو کیٹی پیری نے اپنے مشہور گانوں روڑ یا فائر ورک کے بجائے کلاسیکی نغمہ واٹس اے ونڈرفل ورلڈ گایا۔سی بی ایس اینکر گیل کنگ جو اس مشن کا حصہ تھیں نے بتایا،ہم سب نے اُن سے بار بار کہا کہ وہ روڑ یا فائر ورک گائیں،مگر کیٹی نے کہا، یہ میرے بارے میں نہیں یہ دنیا کے بارے میں ہے۔ پھر انہوں نے واٹس اے ونڈرفل ورلڈ گایا۔ یہ لمحہ واقعی خاص تھا۔یہ سفر صرف 11 منٹ پر مشتمل تھا جس میں یہ 8 خواتین معروف ارب پتی جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کے راکٹ کے ذریعے زمین سے 100 کلومیٹر بلند خلاء کی حدود تک پہنچیں۔

Emotional moments from space and back to Earth during the historic women’s space flight

اپنا تبصرہ لکھیں