خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئےمحکمۂ سیاحت کا کہنا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں 21 سے 29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خدشہ ہے سیاح غیرضروری سفر نہ کریں۔سیکرٹری سیاحت ڈاکٹرعبدالصمد نے کہا کہ سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے بھی گریز کریں گزشتہ روز بھی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سے تودہ گرنے سے سڑک بند ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے گریز کریں سیاح ایڈوائزری ضرور دیکھیں سوات واقعہ ایک سبق ہے۔محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں اور سیاحتی مقامات پر جانےسے پہلے 1422 پر کال کریں۔

Advisory issued for tourist destinations and tourists in Khyber Pakhtunkhwa

اپنا تبصرہ لکھیں