دبئی فضائی ٹیکسی سروس شروع کرنے والا دنیا کا پہلا شہر

دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026ء سے ہوگا۔اس سلسلے میں ہونے والے معاہدے پر دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برٹش اسکائی پورٹس انفراسٹرکچر اور یو ایس جوبی ایوی ایشن نے دستخط کیے۔جبکہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 2026 تک امارات میں ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ فضائی ٹیکسی سروس کے ابتدائی مرحلے پر چا ر مقامات سے آغازکیا جائے گا. دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ڈاؤن ٹاؤن ایریا، دبئی مرینا اور پام جمیرہ۔ نئی سروس ڈی ایکس بی سے پام جمیرہ تک کا سفر 45 منٹ سے کم ہو کر صرف 10 منٹ رہ جائے گا۔میوزیم آف دی فیوچر نے دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اشتراک سے جوبی ایوی ایشن کی تیار کردہ فضائی ٹیکسی کا پروٹو ٹائپ جاری کر دیا۔ فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہو جائے گا۔ جوبی ایس 4 فضائی ٹیکسی جدید برقی ہوا بازی کی ٹیکنالوجی کی مثال ہے،اس میں 4 مسافروں کی بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اور ایک پائلٹ ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں