دنیا کے خوش ترین 147 ممالک میں ممالک میں پاکستان 109 ویں نمبر پر

اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست کے مطابق فن لینڈ کو مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا گیا ہے .واضح رہے کہ خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے. ممالک کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔اس فہرست میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا جب کہ پڑوسی ملک بھارت جو گزشتہ سال کی رپورٹ میں 126 ویں نمبر پر تھا اس بار 8 درجہ بہتری کے ساتھ 118 ویں نمبر پر ہے۔دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں بالترتیب فن لینڈ، ، ڈنمارک ، آئس لینڈ، ، سوئیڈن ،نیدرلینڈز، کوسٹا ریکا، ناروے، اسرائیل، لکسمبرگ اور میکسیکو شامل ہیں . اسی طرح دنیا میں سب سے ناخوش ملک افغانستان رہا جو 147 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے بعد سیرالیو 146 ویں نمبر کے ساتھ دوسرے، لبنان 145 ویں نمبر کے ساتھ تیسرے مالاوی 144 ویں نمبر کے ساتھ چوتھے جب کہ زمبابوے 143 ویں نمبر کے ساتھ 5 واں ناخوش ملک قرار پایا۔

Pakistan ranks 109th among the 147 happiest countries in the world

اپنا تبصرہ لکھیں