دنیا میں کھربوں روپے کے ایسے کئی خزانوں کا ذکر ملتا ہے جوکبھی دریافت نہ ہوسکے اور کھربوں روپے مالیت کے وہ پراسرار خزانے جن کی تلاش میں کئی لوگ جان سے گئے تاریخ میں کئی بادشاہ اور حکمران ایسے گزرے ہیں جن کے خزانے بیش بہا دولت سے بھرے ہوتے تھے، لیکن ان کی وفات کے بعد یہ خزانے کبھی دریافت نہ ہو سکے. آج بھی بہت سے لوگ ان خزانوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور کچھ نے اپنی جانیں بھی گنوا دی ہیں۔ان خزانوں میں کچھ کا ذکر کرتے ہیں
چنگیز خان کا خزانہ
منگول سلطنت کے بانی چنگیز خان دنیا کے عظیم جنگجوؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے وسیع علاقے فتح کیے اور بے پناہ دولت لوٹی 1227 میں ان کی وفات کے بعد ان کا خزانہ ایک نامعلوم مقام پر دفن کر دیا گیا۔ جو اب تک گمشدہ ہے کہا جاتا ہے کہ جو بھی اس پراسرار خزانے کی تلاش میں نکلا، وہ کبھی واپس نہ لوٹا

ایمبر روم
روس میں موجود ایمبر روم سینٹ پیٹرز برگ کے قریب واقع ایک مشہور محل تھا۔ یہ ایک مخصوص چیمبر کی مانند تھا جو 1707 میں فارس میں تعمیر کیا گیا اور بعد میں روسی بادشاہ پیٹر اعظم کو بطور تحفہ پیش کیا گیا۔جس میں دیواروں پر سونے اور جواہرات کا استعمال کیا گیا تھا 1941 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران، نازی فوجیوں نے اس اس محل کو توڑ کر خزانے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے جرمنی منتقل کیا جہاں 1943 میں اسے ایک عجائب گھر میں رکھا گیا۔ اس کے بعد سے ایمبر روم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

فاریسٹ فین کا خزانہ
فاریسٹ فین امریکی فضائیہ میں پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیتے تھے اور قیمتی نوادرات کے تاجر تھے۔ 1980 میں جب وہ کینسر میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے اربوں ڈالر مالیت کا خزانہ کسی نامعلوم مقام پر چھپا دیا اور چند اشارے دے کر لوگوں کو اس کی تلاش پر لگا دیا۔ یہ خزانہ بھی ابھی تک نامعلوم ہے کئی لوگ اس خزانے کی تلاش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایل ڈوراڈو کا خزانہ
اس خزانے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خزانہ کولمبیا کی گوآتاویتا جھیل میں دفن ہے روایات کے مطابق مشہور ہےکہ صدیوں قبل چیبچا نامی قبیلے نے سورج دیوتا کی عبادت کے دوران بڑی مقدار میں سونا چڑھاوے کے طور پر اس جھیل میں پھینکتے تھے ۔ہسپانوی قزاق فرانسسکو پیزارو نے اسے حاصل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ آج بھی اس خزانے کی تلاش جاری ہے۔

جین لافیٹ کا خزانہ
فرانسیسی قزاق جین لافیٹ اور ان کے بھائی پیئر خلیج میکسیکو میں تجارتی جہازوں پر حملہ کرتے تھے۔ 1823 سے 1830 کے درمیان جین لافیٹ کی موت کے بعد ان کے خزانے سے متعلق کئی کہانیاں منظر عام پر آئیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ خزانہ نیو اورلینز کے ساحل کے قریب کہیں چھپا ہوا ہے لیکن اب کوئی بھی اس کو تلاش نہیں کیا کرسکا

اوک آئی لینڈ کا خفیہ خزانہ
کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا کے قریب اوک آئی لینڈ پر ایک پراسرار خزانے کی کہانی مشہور ہے۔1795 میں کچھ بچوں نے اس جزیرے پر روشنی دیکھی اور کھدائی کے دوران انہیں ایک پتھر ملا جس پر درج تھا کہ چالیس فٹ نیچے دو ملین پاؤنڈز دفن ہیں۔اس کے بعد کئی افراد نے اس خزانے کی تلاش کی حتیٰ کہ امریکہ کے صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے بھی اس خزانے کو ڈھونڈنے کی کوشش کی، لیکن آج تک کوئی اسے تلاش نہ کر سکا۔.
