دُلہن کی دُلہا سے شراب اور چرس کی خواہش. معاملہ پولیس تک پہنچ گیا

بھارتی اخبار دکن کرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق کہ شادی کی ایک رسم کے دوران دُلہن نے دُلہا سے شراب ، چرس اور بکرے کے گوشت کا مطالبہ کردیا جس پر دُلہا نے دُلہن کی شراب کی خواہش تو پوری کردی لیکن اس کے باوجود دُلہن کے چرس اور مٹن کے اصرار پر دونوں کے درمیان لڑائی بڑھ گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں شادی کے روز دُلہن کے انوکھے مطالبے پر جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ پولیس کے حوالے کرنا پڑا۔بھارتی اخبار کا بتانا ہے کہ لڑکی کی خواہش سے تنگ آکر لڑکے نے جھگڑے میں اپنے گھر والوں کو شامل کرلیا اس کے بعد دونوں کے گھر والے تھانے پہنچ گئے رپورٹ کے مطابق پولیس کی مداخلت کے بعد دونوں خاندان تھانے سے چلے گئے تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں