راہول گاندھی کا مودی سے ٹرمپ کے 5 طیارے مار گرائے جانے کے بیان پر وضاحت کا مطالبہ

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرمپ کے بیان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی سے سوال کیامودی جی 5 طیاروں کا سچ کیا ہے قوم کو حقائق جاننے کا حق ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2025 میں پاک، بھارت تنازع کے دوران 5 بھارتی طیارے تباہ ہوئے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ کانگریس کی ترجمان نے بھی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی عہدیداروں کے اپنے طیارے گرنےسے متعلق بیانات شیئر کیے ہیں جس میں وہ طیارے گرنے کا اعتراف کرتے کررہے ہیں ۔کانگریس ترجمان نے کہاکہ ان سب بیانات کے باوجود نریندر مودی چپ ہیں اور قوم سے حقائق چھپا ر ہے ہیں

Rahul Gandhi demands clarification from Modi on Trump’s statement about 5 planes being shot down

اپنا تبصرہ لکھیں