معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر معافی مانگ کر اس کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا .رجب بٹ نے انسٹاگرام پر نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں میں قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر معافی مانگی ہے ان کا کہنا ہے کہ پرفیوم کی تشہیر کے دوران مجھ سے جو لا علمی کے طور پر غلط الفاظ کا استعمال ہوا میں اس کے لیے اللّٰہ اور اس کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں کھڑا ہو کر معافی مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس پرفیوم کی فروخت بند کر رہا ہوں میں پرفیوم ختم کر رہا ہوں رجب بٹ نے ویڈیو کے اختتام پر کہا ہے کہ میرے ان الفاظ سے اگر کسی بھی مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں آپ سب سے بھی معافی مانگتا ہوں.واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پر فیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ 