متنازع کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ہمراہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔رجب بٹ کی گزشتہ دنوں لاہور سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں بیٹھے ایک نوجوان پر تشدد کر رہے تھے اس دوران متاثرہ شہری کا خاندان بھی اس کے ساتھ کار میں موجود تھا۔ٹک ٹاکر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شخص عمران نے ان کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کروادی ہے۔متاثرہ شہری عمران نے ٹک ٹاکر کے خلاف لاہور کے تھانے ستو کتلہ میں درخواست جمع کروائی ہے۔متاثرہ شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے اہل خانہ کے سامنے مجھ پر تشدد کیا گیا میری گاڑی کے آگے ایک موٹرسائیکل والا زگ زیگ موشن میں بائیک چلا رہا تھا جس پر موٹرسائیکل والے کو آواز دے کر منع کیا تو رجب بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راستہ روکا اور بغیر بات کیے تشدد کرنا شروع کر دیا۔رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے متاثرہ شہری پر درخواست واپس لینے کےلیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے فریقین سے معذرت کر لی ہے متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کو معاف کر دیا ہے اور ٹک ٹاکر کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔
