دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے36 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کئے تھے اور اب اسکور40 اورز میں 185 تک پہنچ گیا ہے جبکہ سلمان اور خوشدل گھیل رہے ہیں ۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان محمد رضوان 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کی وکٹ کے فوراً بعد سعود شکیل بھی کیچ آؤٹ ہوتے ہوتے بچے، تاہم کچھ ہی دیر بعد وہ بھی 76 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلا اوور کرایا۔