روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے اسرائیل کو بارہا آگاہ کیا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔روسی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ر وس اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے پاس کبھی بھی ایسا کوئی ثبوت نہیں رہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور ہم نے بارہا اسرائیلی قیادت کو اس سے آگاہ کیا ہے۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو فروغ دینے میں اس کی حمایت کے لیے تیار ہے اور ایران کو اس کا حق حاصل ہے۔
