روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں. ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی شب کینیڈا سے واپسی کے دوران طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایٹمی مسئلے کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں اور اشارہ دیا ہے کہ وہ اعلیٰ امریکی حکام کو ایران سے ملاقات کے لیے بھیج سکتے ہیں۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی کہ اسرائیل ایران پر حملے روکنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آپ اگلے دو دنوں میں سب کچھ جان لیں گے ابھی تک کسی نے پیچھے ہٹنے کا اشارہ نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف جنگ بندی نہیں ہم اختتام چاہتے ہیں ایک حقیقی اختتام انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی جانب سے مکمل ہتھیار ڈالنے کے خواہاں ہیں۔

Evidence has been found of Russia and North Korea providing assistance to Iran. Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں