زہریلے مواد سے بھرا بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر الٹ گیا. شہر میں الرٹ جاری

خطرناک سامان سے لدا لائبیریا کا پرچم بردار بحری جہاز بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے کیرالہ کے قریب سمندر میں ڈوب گیا جہاز کے کنٹینرز اب ساحل پر بہہ کر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ممکنہ تیل کے اخراج اور خطرناک کیمیکل کے رساؤ کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔کیرالا حکومت نے فوری طور پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے کیونکہ جہاز میں خطرناک مواد، 84 میٹرک ٹن ڈیزل اور 367 میٹرک ٹن فرنس آئل موجود تھا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ جہاز پر کیلشیم کاربائیڈ بھی لدا ہوا تھا جو سمندری پانی سے ردعمل دے کر ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی ایلسا 3 نامی 184 میٹر طویل مال بردار جہاز جو بھارتی بندرگاہ وژنجم سے کوچین کی جانب جا رہا تھا ے ہفتے کے روز حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہنگامی مدد کا پیغام جاری کیا۔بھارتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جنہیں بھارتی کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے گشت کرنے والے جہاز نے ریسکیو کیا عملے کے افراد کا تعلق جارجیا، روس، یوکرین اور فلپائن سے تھا۔مقامی پولیس کے مطابق، کولم ضلع کے جنوبی ساحل پر جہاز کے کنٹینرز آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر کم از کم چار کنٹینرز کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم حتمی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام نے عوام کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی انجان چیز کو ہاتھ نہ لگائیں اور ساحلی علاقے سے دور رہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تیل یا کیمیکل کا اخراج ہوا تو یہ ماحولیاتی نظام، سمندری حیات اور انسانی صحت کے لیے سنگین نتائج لا سکتا ہے۔

Ship loaded with toxic materials capsizes at Indian port. City on alert

اپنا تبصرہ لکھیں