سائبر حملے سے یورپی ممالک کے ایئرپورٹس پر افراتفری.مسافر شدید مشکلات کا شکار

چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ایک ادارے پر سائبر حملے کے باعث یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈے، بشمول لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ بھی متاثر ہوئے ہیں اس دوران کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ کچھ منسوخ بھی کی گئیں۔یورپ کے بڑے ایئرپورٹس سائبر حملے کی زد میں آگئے جس کے باعث مسافر شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔آر ٹی ایکس نے ای میل کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ الیکٹرانک کسٹمر چیک اِن اور بیگیج ڈراپ سائبر حملے سے متاثر ہیں جب کہ مینول چیک اِن کے ذریعے رکاوٹ کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ہیتھرو، برلن اور برسلز ایئرپورٹس پر 29 پروازیں منسوخ ہوئیں مجموعی طور پر ہفتے کے روز ہیتھرو سے 651، برسلز سے 228 اور برلن سے 226 پروازوں کی روانگی طے تھی برسلز ایئرپورٹ اور برلن ایئرپورٹ نے بھی الگ الگ بیانات میں تصدیق کی کہ وہ سائبر حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔کولنز ایرو اسپیس کی پیرنٹ کمپنی آر ٹی ایکس (آر ٹی ایکس) نےکہا کہ اسے مخصوص ہوائی اڈوں پر اپنے سافٹ ویئر میں سائبر حملے کے بعد مسائل کا سامنا ہے تاہم ادارے نے اُن ہوائی اڈوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔برسلز ایئرپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ وہ مینول چیک اِن اور بورڈنگ طریقہ کار استعمال کر رہا ہے یورپ کی بڑی ایئرلائنز میں شامل ایزی جیٹ نے کہا کہ وہ فی الحال معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور توقع ہے کہ اس مسئلے کا باقی دن کی پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سائبر حملے سے یورپی ممالک کے ایئرپورٹس پر افراتفری.مسافر شدید مشکلات کا شکار

اپنا تبصرہ لکھیں