بھارتی خاتون باکسر نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کو کوٹ ڈالا

بھارت کی سابق ورلڈ چیمپئن باکسر سٓویتی بُورا نے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہرکبڈی پلیئر دیپک نواس ہودا پر حملہ کر دیا.بھارتی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان عدالت میں طلاق کا کیس چل رہا ہے۔ دیپک نواس ہودا بھی بھارت کے معروف کبڈی پلیئر رہ چکے ہیں۔واقعےکی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سابق ورلڈ چیمپئن باکسرکو اپنے شوہر پرحملہ آور ہوتے اور شور شرابہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا لیکن ویڈیو منگل کو منظر عام پر آئی۔ حملےکے وقت دیپک نواس ہودا کرسی پر بیٹھے رہے اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔سویتی بورا نے شوہر پر الزام عائدکیا ہےکہ جہیز میں مہنگی کار دینےکے باوجود ان پر تشددکیا گیا۔ سویتی بورا اور دیپک نواس ہودا کی شادی 2022 میں ہوئی تھی سویتی بورا نے اپنے شوہرپر ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی ہے پولیس کی جانب سے سویتی بورا اور ان کے والد مہندر سنگھ اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

Former Indian female world champion boxer attacks her kabaddi player husband at police station

اپنا تبصرہ لکھیں