سرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کی منظوری دے دی

اسرائیلی حکومت نے کابینہ کے ایک گھنٹے طویل اجلاس کے بعد غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں معاہدہ بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے شیڈول پر 19 جنوری بروز اتوار سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔اس معاہدے پر اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بعد کابینہ کے اجلاس میں بحث و مباحثہ شروع ہوا تھا۔یہ فیصلہ رات گئے تک جاری رہنے والی گھنٹوں کی بات چیت کے بعد سامنے آیا۔ دائیں بازو کے دو وزرا نے معاہدے کے خلاف ووٹ دیا۔اس معاہدے کے تحت غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔غزہ کے گنجان آباد علاقوں سے بھی اسرائیلی افواج کا انخلا ہوگا. بے گھر فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے گی اور روزانہ سینکڑوں امدادی گاڑیوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی.دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات جس میں باقی یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور پائیدار امن کی بحالی شامل ہے جوسولہویں دن شروع ہوں گے.تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور باقی یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی شامل ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں