سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں انورا کمارا دسانائیکے نئے صدر منتخب

سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے رہنما انورا کمارا دسانائیکے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

انوارا کمارا نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

معاشی بحران کا شکار سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو اور مارکسی نظریہ رکھنے والی جنتا ومکتی پیرامونا پارٹی کے پچپن سالہ رہنما انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دی ،

انورا کمارا ڈسانائیکے نے اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے

دوسری طرف صدر کے چناؤ کے بعدسری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفیٰ دے دیا۔وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں