سعودی ائیر لائن کاا حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کا اعلان

سعودی ائیر لائن نے حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔سعودی ایئرلائنے مارکیٹنگ منیجر عصام اخونبائی نے ہا کہ احرام کی تیاری میں امریکی کمپنی کا تعاون بھی حاصل رہا احرام کو دبئی کی عربین ٹریول مارکیٹ اے ٹی ایم 2025 میں پیش کیا جائے گا۔ان کہنا ہے کولڈ احرام کومخصوص ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جاسکے۔ان کا کہنا ہے کہاس سے گرمی کی تپش کو ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جا سکتا ہے اس احرام کو پہننے والے کو گرمی کی شدت کا احساس کم ہو جاتا ہے یاد رہے کہ ٹھنڈے احرام کا آغاز رواں جون سے کیا جائے گا.ٹھنڈے احرام کے حوالے سے اخونبائی کا مزید کہنا تھا کہ کپڑے کی تیاری میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ انسانی جلد کو گرمی کی تپش سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے۔

Saudi Airlines introduces cool Ihram for Hajj pilgrims

اپنا تبصرہ لکھیں